خبریں اور تقریبات


اعلان داخلہ


دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ رضانگر گون پورہ پھلوری شریف پٹنہ کے قدیم طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سال 1441ہحری رجب المرجب میں اسباق مکمل ہوچکے تھے اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے سالانہ امتحان نہیں ہو سکاتھا،پھر اگلے ایک سال تک تعلیمی سلسلہ منقطع رہا، اب امید ہے کہ شوال 1442 ہحری میں تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔ان شاء اللہ تعالی۔ چونکہ آپ کا سالانہ امتحان نہیں ہوسکاتھا اس لیے تمام طلبہ کے لیے لازم ہے کہ 10/ شوال المکرم 1442 ہحری مطابق 23/ مئی روز اتوار کومدرسہ حاضر ہوجائیں۔ 13/14/15/ شوال کومندرجہ ذیل کتابوں کا باضابطہ امتحان ہوگا،کامیابی کی صورت میں ہی ترقی دی جائے گی،جوطلبہ ناکام ہوں گے ان کو ترقی نہیں دی جائے گی۔ جدید طلبہ کا داخلہ امتحان حسب سابق 10/ تا 12/ شوال المکرم ہوگا۔ درجات مع اسمائے کتب ممتحنہ (1) املاء نویسی، (2) اردو پڑھنا۔ برائے اعدادیہ: (1) فارسی کی پہلی (2) آمد نامہ (3) منہاج العربیہ اول،مفتاح العربیہ اول برائےعربی اول: ‎ برائےعربی دوم :(1) نحومیر (2) میزان الصرف،منشعب (3) مفتاح العربیہ دوم۔ برائےعربی سوم: (1) ہدایۃ النحو (2) نورالایضاح (3) علم الصیغہ برائےعربی چہارم: (1) قدوری (2) شرح تہذیب (3) ترجمہ قرآن برائےعربی پنجم :(1) شرح وقایہ اول تا کتاب الزکوۃ(2)اصول الشاشی(ابتداتاالبحث الثانی فی سنۃ رسول اللہ) (3) دروس البلاغہ برائے عربی ششم: (1) ہدایہ اول (تاکتاب الصلوۃ مکمل) (2) نورالانوار (ص 80) (3) مختصرالمعانی (تا احوال الاسناد الخبری) برائے عربی ہفتم: (1) ہدایہ ثانی (باب ایقاع الطلاق) (2) جلالین (ابتدائی 4/4 پارے تینوں جزوسے)(3)حسامی (ص:50) برائے دورہ حدیث:(1) مشکوۃ:جلد اول 50، ثانی،ثالث سے 20/20صفحات، (2) ہدایہ ثالث ورابع(30/30صفحات) محمد تبریز ناظم تعلیمات دارالعلوم الاسلامیہ،امارت شرعیہ سہیل احمد ندوی سکریٹری:دارالعلوم الاسلامیہ،امارت شرعیہ