شعبہ حفظ


اس شعبہ میں تجربہ کار حفاظ وقراء حضرات اپنی مخلصانہ جدوجہد کے ساتھ سرگرم عمل ہیں جس میں تصحیح قرآن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، درجات حفظ میں اردو خواندگی واملا نویسی کا بھی سلسلہ ہے؛ تاکہ کوئی طالب علم اگر درجہ حفظ سے فراغت کے بعد آگے تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکے تو خط و کتابت میں کسی کا محتاج نہ رہے ۔ حفظ کے طلبہ کو نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل ہی بیدار کردیا جاتا ہے اور اساتذہ اس وقت طلبہ کا اسباق سن کر فارغ ہوجاتے ہیں ۔